ملٹر ی پولیس پر حملے کے بعد وزیر داخلہ کا کراچی آپریشن مزید تیز کرنے کا اعلان

ملٹر ی پولیس پر حملے کے بعد وزیر داخلہ کا کراچی آپریشن مزید تیز کرنے کا ...
ملٹر ی پولیس پر حملے کے بعد وزیر داخلہ کا کراچی آپریشن مزید تیز کرنے کا اعلان

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار نے کراچی میں ملٹر ی پولیس پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہر میں ایسے واقعات سے آپریشن مزید تیز ہو گا ۔ان کا کہنا تھا کہ کراچی آپریشن میں کوئی سستی نہیں ہے لیکن سیکیورٹی اداروں پر حملوں سے آپریشن مزید تیز ہو جائے گا ۔عمران فاروق قتل کیس سے متعلق وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ عمران فاروق قتل کیس کا مقدمہ پاکستان میں درج کیا جائے گا ،عمران فاروق پاکستانی تھے جنہیں بے دردی سے قتل کیا گیا ۔اسلام آباد میں میڈ یا سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری نثار نے کہا کہ دہشت گردی کو کراچی سمیت ملک کے کسی کونے میں برداشت نہیں کیاجائے گا ،سیکیورٹی اداروں پر حملوں کے واقعات سے کراچی آپریشن میں مزید تیز ی لائی جائے گی ۔انہوں نے بتا یا کہ عمران فارق قتل ہائی پروفائل کیس ہے جس کی ایف آئی آر پاکستان میں درج کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ عمران فاروق قتل کیس کے حوالے سے برطانیہ سے معلومات کے تبادلے سمیت ہر ممکن تعاون کیا گیا ۔ سکاٹ لینڈ یارڈ کو عمران فاروق قتل کیس میں پاکستان سے گرفتار ہونے والے ملزمان سے تفتیش کی اجازت دی گئی ۔عمران فاروق قتل کیس کے حوالے سے برطانیہ اور پاکستان کی سیکیورٹی ایجنسیوں نے تحقیقات کیں اور اس سے متعلق تمام ریکارڈ بھی دونوں ملکوں کے پاس ہے ۔اس موقع پر وفاقی وزیر داخلہ نے این جی اوز کی رجسٹریشن کرانے میں ایک ماہ کی توسیع بھی دے دی ہے ۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -