نندی پور پاور پراجیکٹ بند صرف اشتہارات چل رہے ہیں،اپوزیشن جماعتوں کو مل کر چلنا ہو گا :چوہدری پرویز الٰہی سے چوہدری سرور کی ملاقات

نندی پور پاور پراجیکٹ بند صرف اشتہارات چل رہے ہیں،اپوزیشن جماعتوں کو مل کر ...
نندی پور پاور پراجیکٹ بند صرف اشتہارات چل رہے ہیں،اپوزیشن جماعتوں کو مل کر چلنا ہو گا :چوہدری پرویز الٰہی سے چوہدری سرور کی ملاقات

  

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک ) سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالٰہی سے تحریک انصاف کے راہنما اور سابق گورنر چودھری محمد سرور کی ملاقات ،دوطرفہ امور اور ملکی سیاسی صورتحال پر غور، انتخابی دھاندلیوں کے خاتمے اور عوام کی حقیقی نمائندہ حکومت کے انتخاب کیلئے انتخابی اصلاحات پر زور ،ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر اعلیٰ چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ جنگلہ بس اور اورنج ٹرین جیسے منصوبے عوامی فلاح کیلئے نہیں بلکہ اربوں روپے کی کرپشن کیلئے ہیں، نندی پور پاور پراجیکٹ دیکھ لیں پراجیکٹ بند پڑا ہے صرف اس کے اشتہارات چل رہے ہیں، موجودہ حکمرانوں نے بجلی کی پیداوار میں ایک میگاواٹ کا بھی اضافہ نہیں کیا، لاہور کے ہسپتالوں میں ادویات ہیں نہ بستر، ایک بستر پر 5، 5 مریض ہیں، ہمارا بنایا سرجیکل ٹاور چالو نہیں کیا گیا، صوبائی دارالحکومت میں پینے کا صاف پانی میسر نہیں، بدامنی ایسی ہے کہ روزانہ 2، 2 سو ڈکیتیاں ہو رہی ہیں، بجٹ میں ٹیکس نہ لگانے کے نعرے لگانے والوں نے منی بجٹ میں 40 ارب کے نئے ٹیکس لگا دئیے ہیں، عوام کے مسائل کی کوئی فککہے نہ احساس، عوام کے پاس روزگار ہے نہ کوئی تحفظ، حکومت کے تمام دعوے جھوٹے ثابت ہو چکے ہیں۔ چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ سب اپوزیشن جماعتوں کو مل کر چلنا ہو گا، انتخابی اصلاحات کے بغیر دھاندلی ختم نہیں ہو گی، امیدوار الیکشن جیت کر گھر جاتا ہے اور رات 3 بجے رزلٹ میں ردوبدل کر کے اسے ہرا دیا جاتا ہے۔تحریک انصاف کے راہنما چودھری محمد سرور نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات کے بعد اب پوسٹ پولنگ رگنگ کی جا رہی ہے، تھوڑے ووٹوں سے ہارنے والے ن لیگی امیدواروں کو دوبارہ گنتی کے نام پر کامیاب قرار دیا جا رہا ہے، پنجاب کے تمام ادارے، سرکاری ملازمین دھاندلی میں ملوث کر دئیے گئے ہیں، بلدیاتی انتخابات کے تیسرے مرحلہ میں بھی دھاندلی ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ تمام اپوزیشن جماعتوں کو مل کر حکومت کو ٹف ٹائم دینے کیلئے لائحہ عمل مرتب کرنا ہو گا، اس موقع پر پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈرمیاں محمود الرشید، عبدالعلیم خان اچودھری ظہیر الدین خان، مونس الٰہی اور میاں منیر بھی موجود تھے

مزید :

لاہور -