نجی ٹی وی دن نیوز کے دفتر پر دستی بم حملہ،دہشتگرددھمکی آمیز پمفلٹ پھینک کر فرار ،تین افراد زخمی

نجی ٹی وی دن نیوز کے دفتر پر دستی بم حملہ،دہشتگرددھمکی آمیز پمفلٹ پھینک کر ...
نجی ٹی وی دن نیوز کے دفتر پر دستی بم حملہ،دہشتگرددھمکی آمیز پمفلٹ پھینک کر فرار ،تین افراد زخمی

  

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)دہشتگردوں کی جانب سے لاہور کے علاقے فردوس مارکیٹ میں واقع نجی ٹی وی چینل د ن نیوز کے دفتر کے باہر دستی بم حملہ کیا گیاہے جس میں دو پولیس اہلکار اور ایک نجی ٹی وی کا کارکن زخمی ہو گیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کے دفتر دہشتگرد دستی بم اور کالعدم تنظیم کا دھمکی آمیز پمفلٹ پھینک کر فرار ہو گئے ،دستی بم حملے میں دو پولیس اہلکار اور ایک کارکن زخمی ہواہے جن کو طبی امداد کیلئے قریبی ہسپتال منتقل کر دیاگیاہے ۔نجی ٹی وی چینل کا کہناہے کہ دستی بم حملے کی ذمہ داری دولت اسلامیہ خراسان نے قبول کی ہے ۔

واضح رہے کہ ا س سے قبل نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے فیصل آباد بیوروآفس پر دستی بم حملہ کیا گیا تھا جس میں دو افراد شدید زخمی بھی ہوئے تھے اور کالعدم تنظیم کی جانب سے دھمکی آمیز پمفلٹ بھی پھینکا گیا تھا ۔

مزید :

لاہور -اہم خبریں -