ہمارے گرفتار کارکنوں کو سزا دی گئی تو آلِ سعود سے انتقام لیا جائے گا۔القاعدہ کی سعودی حکومت کو دھمکی

ہمارے گرفتار کارکنوں کو سزا دی گئی تو آلِ سعود سے انتقام لیا جائے گا۔القاعدہ ...
ہمارے گرفتار کارکنوں کو سزا دی گئی تو آلِ سعود سے انتقام لیا جائے گا۔القاعدہ کی سعودی حکومت کو دھمکی

  

دبئی (نیوز ڈیسک)شورش زدہ ملک یمن میں سرگرم القاعدہ کی شاخ نے سعودی حکومت کو خبردار کیا ہے کہ اگر ا±س کے قیدیوں کو موت کی سزا دی گئی تو سعودی حکومت کو خطرناک نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا،غیر ملکی میڈیاکے مطابق جزیرہ نما عرب میں سرگرم القاعدہ نے سعودی حکومت کو خبردار کیا ہے کہ وہ ا±س کے کارکنوں کو موت کی سزا دینے سے گریز کرے، القاعدہ کی ذیلی شاخ نے کہا کہ اگر ا±س کے کارکنوں کو سزا دی گئی تو آلِ سعود سے انتقام لیا جائے گا۔القاعدہ کی جانب سے سعودی حکومت کو دھمکی آمیز پیغام میں ’خدا کی قسم کھا کر یہ عہد کیا گیا ہے کہ ا±ن کے مقید افراد کا مقدس خون جمنے سے قبل ہی آلِ سعود کے فوجیوں پر خون کی بارش شروع کر دی جائے گی‘۔ ٹویٹر پر جاری کیے گئے پیغام میں یہ بھی کہا گیا کہ آلِ سعود کی گردنوں کو اتارے بغیر چین نہیں لیا جائے گا۔

مزید :

بین الاقوامی -