ملٹر ی پولیس پر حملہ ،آرمی چیف نے خفیہ ایجنسیوں کو دہشت گرد جلد سے جلد گرفتار کرنے کی ہدایت کردی

ملٹر ی پولیس پر حملہ ،آرمی چیف نے خفیہ ایجنسیوں کو دہشت گرد جلد سے جلد ...
ملٹر ی پولیس پر حملہ ،آرمی چیف نے خفیہ ایجنسیوں کو دہشت گرد جلد سے جلد گرفتار کرنے کی ہدایت کردی

  

راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک )چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف نے انٹیلی جنس ایجنسیوں کو ہدایت کی ہے کہ ملٹر ی پولیس پر حملہ کرنے والوں کو جلد سے جلد گرفتار کیا جائے۔آرمی چیف نے حملے میں شہید ہونے والے ملٹر ی پولیس اہلکاروں کو خراج تحسین پیش کیا۔آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں آرمی چیف نے کہا کہ ملٹر ی پولیس پر حملہ کرنے والے دہشت گرد وں کو ہرصورت گرفتار کیا جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ ملٹر ی پولیس پر حملے کامقصد آپریشن ضرب عضب کو کمزور بنانا ہے لیکن دہشت گردوں کی بزدلانہ کارروائیوں سے قومی عزم کو کمزور نہیں کر سکتے ۔انہوں نے مزید کہا کہ پاک سر زمین سے ہر قسم کی دہشت گردی ختم کرنے کے لیے پرُ عزم ہیں .

مزید :

قومی -اہم خبریں -