پیپلز پارٹی دہشتگردوں کیخلاف جنگ میں فوج کے ساتھ ہے، بلاول بھٹو کا کور کمانڈر کراچی کو فون، جوانوں کی شہادت پر تعزیت,لیاری کا دورہ منسوخ

پیپلز پارٹی دہشتگردوں کیخلاف جنگ میں فوج کے ساتھ ہے، بلاول بھٹو کا کور ...
پیپلز پارٹی دہشتگردوں کیخلاف جنگ میں فوج کے ساتھ ہے، بلاول بھٹو کا کور کمانڈر کراچی کو فون، جوانوں کی شہادت پر تعزیت,لیاری کا دورہ منسوخ

  

کراچی( مانیٹرنگ ڈیسک) پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی دہشت گردی کیخلاف فوج کے ساتھ ہے ہماری اپنی قیادت دہشت گردی کے ہاتھوں شہید ہوئی ہم کیسے اس کو بھول سکتے ہیں۔ یہ باتیں انہوں نے کور کمانڈر کراچی جنرل نوید مختارسے ٹیلی فون پر کیں جو انہوں نے دو فوجی جوانوں کی شہادت پر تعزیت کیلئے کیا تھا۔ بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ اس طرح کے بزدلانہ فعل فوج اور قوم کو خوفزدہ نہیں کر سکتے۔ پاکستان کا دشمن ہمارا دشمن ہے اس کیخلاف ہر جگہ لڑینگے۔بلاول بھٹو نے شہید جوانوں کو خراج تحسین بھی پیش کیا۔ فوجی جوانوں کی شہادت پر بلاول بھٹو نے اپنا لیاری کا دورہ بھی منسوخ کر دیا

مزید :

قومی -