مادر ملت کو در پیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے آرمی ایویشن کا کردار اہم ہے :آرمی چیف

مادر ملت کو در پیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے آرمی ایویشن کا کردار اہم ہے :آرمی ...
مادر ملت کو در پیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے آرمی ایویشن کا کردار اہم ہے :آرمی چیف

  

راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک )چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف نے کہاہے کہ مادر ملت کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے آرمی ایو ایشن کا کردارانتہائی اہم ہے ۔آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق آرمی چیف نے آرمی ایویشن سکول گوجرانوالہ کا دور ہ کیا جہاں انہوں نے بیسک پائلٹ کورس کی گریجو یشن تقریب خطاب کیا ۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ آرمی ایویشن نے ضرب عضب میں اپنی صلاحیتیوں کا لوہا منوایا ،سیلاب اور زلزلے کے متاثرین کی امداد اور بحالی کے کاموں میں بھی آرمی ایوی ایشن نے بے مثال کردار ادا کیا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ آرمی ایو ایشن کو مزید جدید بنانے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں ۔

مزید :

قومی -