عمران خان نے اسلام آبادکے بلدیاتی الیکشن مشکوک قراردے دیئے، 7یونین کونسلوں کے نتائج چیلنج کرنے کا اعلان

عمران خان نے اسلام آبادکے بلدیاتی الیکشن مشکوک قراردے دیئے، 7یونین کونسلوں ...
عمران خان نے اسلام آبادکے بلدیاتی الیکشن مشکوک قراردے دیئے، 7یونین کونسلوں کے نتائج چیلنج کرنے کا اعلان

  

اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے اسلام آباد کے بلدیاتی الیکشن کو مشکوک قرار دیتے ہوئے 7یونین کونسلوں کے نتائج چیلنج کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ اے آر وائی ٹی وی کے مطابق اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ کم سے کم 7یونین کونسلوں کے نتائج میں گڑ بڑ کی گئی اور ان کے نتائج ہمیں نہیں دیئے گئے۔ ہمیں ان کے نتائج چینلز سے پتہ چلے۔ انہوں نے نتائج میں تاخیر پر اظہار تشویش کرتے ہوئے کہا کہ اس سے دھاندلی کی راہ ہموار کی گئی اور ہماری جیت کو ہار میں بدلا گیا ہم اس کیخلاف الیکشن کمیشن میں جائینگے۔انہوں نے کامیابی پر اسد عمر کو مبارکباد دی اور کہا کہ انشااللہ ہم اسلام آباد میں اپنا میئر لانے میں کامیاب ہو جائیں گے۔

مزید :

قومی -