سال کی بہترین ائیرلائن کا اعلان ہوگیا، کس نے میدان مارا، جواب آپ کے اندازے غلط ثابت کردے گا

سال کی بہترین ائیرلائن کا اعلان ہوگیا، کس نے میدان مارا، جواب آپ کے اندازے ...
سال کی بہترین ائیرلائن کا اعلان ہوگیا، کس نے میدان مارا، جواب آپ کے اندازے غلط ثابت کردے گا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک (نیوز ڈیسک) ائیرلائن ریٹنگز ڈاٹ کام (airlineratings.com) نامی ویب سائٹ (جو کہ مختلف ائیرلائنز کی فلائٹ سیفٹی اور سہولیات کے حوالے سے ریٹنگز مرتب کرتی ہے) نے رواں سال کی 10 بہترین ائیرلائنز کی فہرست جاری کردی ہے۔ اس سال مسلسل تیسری مرتبہ ائیرنیوزی لینڈ پہلی پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئی ہے جبکہ دوسرے نمبر پر آسٹریلین ائیرلائن قنتاس اور ابوظہبی کی اتحاد ائیرویز تیسرے نمبر پرآئی ہے۔ ویب سائٹ (جس کا ہیڈکوارٹر آسٹریلیا میں ہے) کا کہنا ہے کہ ائیرنیوزی لینڈ کو ماحول دوست پالیسیوں، بہترین فنانشل کارکردگی، جذبے سے بھرپور عملے اور بہترین آپریشنل سیفٹی ریکارڈ کے باعث منتخب کیا گیا۔ ائیرلائن کو بہترین پریمیم اور اکانومی کلاس سہولیات کا ایوارڈ بھی دیا گیا جبکہ اتحاد ائیرویز کی فرسٹ کلاس بہترین قرار پائی۔ سنگاپور ائیرلائن کو بہترین بزنس کلاس کا اعزاز دیا گیا جبکہ ورجن اٹلانٹک کو بہترین کیبن کریوکا اعزاز دیا گیا۔ ائیرلائنز کی فہرست میں چوتھے نمبر پر کیتھے پیسفک، پانچویں پر سنگاپور ائیرلائن، چھٹے پر ایمریٹس، ساتویں پر ای وی اے ائیر، آٹھویں پر ورجن اٹلانٹک آسٹریلیا، نویں پر آل نپن ائیرلائنز اور دسویں پر لفتھانسا کورکھا گیا ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -