ملٹری پولیس پر حملہ : فوجی جوانوں کی شہادت پر پریڈی تھانے میں قتل اور دہشت گردی کا مقدمہ درج

ملٹری پولیس پر حملہ : فوجی جوانوں کی شہادت پر پریڈی تھانے میں قتل اور دہشت ...
ملٹری پولیس پر حملہ : فوجی جوانوں کی شہادت پر پریڈی تھانے میں قتل اور دہشت گردی کا مقدمہ درج

  

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک )شہر قائد میں نا معلوم موٹر سائیکل سوار حملہ آوروں کی فائرنگ سے دو فوجی جوانوں کی شہادت کا مقدمہ پریڈی تھانے میں درج ہو گیا ۔تفصیل کے مطابق کراچی کے پریڈی تھانے میں پاک فوج کے حوالدار علی احمد کی مدعیت میں د رج کیا گیا جس میں قتل اور دہشت گردی کی دفعات شامل ہیں ۔واضح رہے کہ کراچی میں نا معلوم موٹر سائیکل سواروں نے ملٹری پولیس کے دو اہلکاروں کو فائرنگ کر کے شدید زخمی کردیا تھا جس کے بعد ارشد اور راشد نامی دونوں فوجی جوان شہید ہو گئے تھے ۔

مزید :

کراچی -