تیتر کے شکار پر سے 2ماہ کے لئے پابندی اٹھا لی گئی

تیتر کے شکار پر سے 2ماہ کے لئے پابندی اٹھا لی گئی
تیتر کے شکار پر سے 2ماہ کے لئے پابندی اٹھا لی گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)ڈائریکٹر جنرل جنگلی حیات خالد ایاز نے کہا ہے کہ آج سے تیتر اور سی سی( Partridge and See See) تیتر کے شکار پر سے دو ماہ تک کے لئے پابندی اٹھا لی گئی ہے۔ شکاری آج سے31 جنوری 2015 ءتک شکار کھیل سکتے ہیں۔ شکار یوں کو صوبہ کی 31 تحصیلوں میں شکار کھیلنے کی اجازت ہو گی۔ نجی ٹی وی کے مطابق خالد ایاز کا کہنا تھا کہ جنگلی پرندوں کے شکار کی اجازت دیتے وقت اس امر کا خصوصی طورپر خیال رکھاگیا ہے کہ شکاری تمام جنگلی پرندوں کو شکار نہ کریں تاکہ ان کی نسل کی افزائش بھی ہوتی رہے۔ تیتر اور سی سی کے شکار کے لئے صوبہ کی 31تحصیلوں جن میں حسن ابدال اور پنڈی گھیپ، کلرسیداں اور ٹیکسلا، تلاگنگ ، پنڈدادنخان اور سوہاوہ،کوٹ مومن اور بھلوال ، بھکر، خوشاب، میانوالی ، گجرات اور کھاریاں ، پھالیہ ، گوجرانولہ اور وزیر آباد، حافظ آباد ، پسرور اور ڈسکہ، ظفر وال ، مریدکے اور شرقپور، ننکانہ صاحب ، چونیاں اور پتوکی ، دیپالپور، چک جھمرہ اورسمندری، ٹوبہ ٹیک سنگھ اورگوجرہ، احمد پور سیال ،بھوانہ، چیچہ وطنی، پاکپتن، کبیر والا، میلسی ، کہروڑپکا، شجاع آباد، لیہ، مظفر گڑھ اور جتوئی اور کوٹ چٹا شامل ہیں، میں شکار کی اجازت دی گئی ہے۔

مزید :

لاہور -