چوہدری سرور نے افضل تارڑ کو دوبارہ گنتی میں جتوانے کیلئے ریٹرنگ افسرکے ملوث ہونے کے آڈیو ثبوت پیش کر دیئے

چوہدری سرور نے افضل تارڑ کو دوبارہ گنتی میں جتوانے کیلئے ریٹرنگ افسرکے ملوث ...
چوہدری سرور نے افضل تارڑ کو دوبارہ گنتی میں جتوانے کیلئے ریٹرنگ افسرکے ملوث ہونے کے آڈیو ثبوت پیش کر دیئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور( نمائندہ خصوصی ) تحر یک انصاف پنجاب کے آرگنائزر چوہدری محمدسرور نے  وزیر مملکت سائرہ افضل تارڑ کے والد افضل تارڑ کی دوبارہ گنتی کے ذریعے ’’مبینہ جیت‘‘میں                 ریٹر نگ آفیسر کے ملوث ہونے کے حوالے سے آڈیو ثبوت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکمران ووٹنگ کے ذریعے دھونس اور دھاندلی کے بعد اب تحر یک انصاف کے کامیاب ہونیوالے امیدواروں کی جیت کو ہار میں تبدیل کررہے ہیں ‘ہم ملک محاذآرئی اور احتجاج کی سیاست نہیں چاہتے مگر ہمیں اور عوام کو اتنا مجبور نہ کر یں کہ ہم یہ سوچنے پر مجبور نہ ہو جائیں کہ ملک میں ووٹوں کے ذریعے تبدیلی نہیں آسکتی، چیئر مین سیکرٹر یٹ لاہور میں افضل حسین تارڑ کے مخالف  امیدوار مامون جعفر تارڑ اور دیگر کے ہمراہ ہنگامی پر یس کا نفر نس سے خطاب کر رہے تھے اس موقعہ پر میڈیا کو وزیر مملکت سائرہ افضل تارڑ کی الیکشن کے روز پولنگ اسٹیشنوں پر عملے پر دباو  ڈالنے کی ویڈ یو اور حافظ آباد کے ڈسڑکٹ الیکشن کمشنر عامر کے ساتھ مامون جعفر تارڑ کی ہونیوالی گفتگو کے حوالے سے آڈیو ثبوت بھی دیئے گئے ،آڈیو میں ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر اس بات کا اعتراف کرتا ہے کہ اُس نے ” آر ،او “ اللہ دتہ وڑائچ کو  کہا تھاکہ قوائد کے مطابق کام کرے لیکن یٹرنگ آفیسر کا کہنا تھا کہ میری مرضی الیکشن کمیشن نے جو میرا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔لے ۔ڈسڑکٹ ریٹرنگ آفیسر عامر کا آڈیو میں کہنا تھا میں نے آر او کو کہا ہے کہ یہ کیس عدالت میں ہے جب تک ہائی کورٹ سے ٹسٹیڈ کاپی نہیں آجاتی آپ کچھ نہیں کر سکتے ۔قارئین کی دلچسپی کے لئے چوہدری سرور کی جانب سے میڈیا کو دی جانے والی ”آڈیو ریکارڈنگ “ کا لنک خبر کے اختتام پر موجود ہے ۔
پر یس کا نفر نس کے دوران چوہدری محمدسرور کا کہنا تھا کہ ہم نے بلدیاتی انتخابات میں ہونیوالی دھاندلی کے حوالے سے  جو  ثبوت فراہم کر دیئے ہیں اس سے بڑ اثبوت اور کیا ہوسکتا ہے ؟آر او نے الیکشن کمشنر سے ملاقات کے دوران جو ”غلیظ“زبان استعمال کی ہے اسکی جتنی مذمت کی جائے وہ کم ہے لیکن اس سے ایک بات ثابت ہوگئی ہے کہ’’ آر  او  ‘‘  آئین وقانون کے مطابق نہیں بلکہ (ن)لیگ کی مر ضی کے مطابق کام کر رہے ہیں۔انہوں نے  مامون جعفر تارڑجنہوں نے لاہور ہائیکورٹ سے سٹے بھی لے رکھا ہے آراو نے اس کے باوجود اور الیکشن کمیشن کے روکنے کے بعد بھی صرف افضل تارڑ کی موجودگی میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کر کے تحر یک انصاف کے کا میاب ہونیوالے امیدوار مامون جعفر تارڑ کی جیت کو شکت میں بدل دیا ہے اور پہلے141ووٹ مستر د ہوئے مگر دوبارہ گنتی میں 714ووٹ مستر دکیے گئے ہیں کیاپہلے ووٹوں کی گنتی کے دوران عملے نے ”نشہ “کر رکھا تھا ؟ انہوں نے کہا کہ تحر یک انصاف نے حافظ آباد میں19چیئر مین کی نشستیں حاصل کیں جن کو دوبارہ گنتی کے نام پر10سٹیوں میں تبدیل کر دیا ہے۔

ا


Audio recording and upload >>

مزید :

لاہور -