عمران خان نے روایتی طریقے سے پرپوز کیا،رومانٹک طریقے سے پرپوز کرتے تو غصہ آجاتا، ریحام خان

عمران خان نے روایتی طریقے سے پرپوز کیا،رومانٹک طریقے سے پرپوز کرتے تو غصہ ...
عمران خان نے روایتی طریقے سے پرپوز کیا،رومانٹک طریقے سے پرپوز کرتے تو غصہ آجاتا، ریحام خان

  

لندن( مانیٹرنگ ڈیسک) ریحام خان نے کہا ہے کہ عمران خان نے شادی سے پہلے مجھے بھرے مجمع میں پی ٹی آئی جائن کرنے کا کہا ۔ایک سوال کے جواب میں ریحام نے کہا کہ عمران نے مجھے روایتی طریقے سے پر پوز کیا۔ میں اور عمران خان دونوں رومانٹک نہیں۔ مجھے بھی رومانٹک باتیں پسند نہیں اگر عمران مجھے رومانٹک طریقے سے پرپوز کرتے تو شاید مجھے غصہ آجاتا۔ جب میں نے شادی کے پیغام پر ان سے اپنی گھبراہٹ کا اظہار کیا تو انہوں نے کہا کہ مسز عمران خان نیازی سے زیادہ کوئی محفوط حیثیت کسی کی نہیں ہوسکتی

مزید :

قومی -