کراچی یونیورسٹی روڈ پر پولیس کی گاڑی پر فائرنگ ،جوابی کارروائی میں ملزمان فرار

کراچی یونیورسٹی روڈ پر پولیس کی گاڑی پر فائرنگ ،جوابی کارروائی میں ملزمان ...
کراچی یونیورسٹی روڈ پر پولیس کی گاڑی پر فائرنگ ،جوابی کارروائی میں ملزمان فرار

  

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)کراچی یونیورسٹی روڈ پر پولیس کی گاڑی پر نامعلوم افراد کی جانب سے فائرنگ کی گئی اور پولیس کی جوابی کارروائی میں ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق پولیس کا کہناہے کہ معمول کی گشت کے دوران دہشتگردوں کی جانب سے گاڑی پر فائرنگ کی گئی جس کے بعد اہلکاروں نے جوابی کارروائی کی تو ملزمان فرار ہوگئے جبکہ ملزمان کی گرفتار کیلئے کارروائی کی جارہی ہے جبکہ فائرنگ کے نتیجے میں کسی قسم کا نقصان نہیں ہوا اور تمام پولیس اہلکار محفوظ ہیں ۔

واضح رہے کہ آج جنا ح روڈ پر ملٹری پولیس کی گاڑی پر فائرنگ کی جس کے باعث دو جوان شہید ہو گئے ہیں جس کے بعد سیکیورٹی فورسز نے کراچی آپریشن مزید تیز کرنے کافیصلہ کر لیاہے ۔

مزید :

کراچی -