بلدیاتی امیدواروں کا ریکارڈ فراہم نہ کیا گیا تو ذمہ دار الیکشن کمشن ہوگا،ہائی کورٹ کی وارننگ

بلدیاتی امیدواروں کا ریکارڈ فراہم نہ کیا گیا تو ذمہ دار الیکشن کمشن ...
بلدیاتی امیدواروں کا ریکارڈ فراہم نہ کیا گیا تو ذمہ دار الیکشن کمشن ہوگا،ہائی کورٹ کی وارننگ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگارخصوصی) لاہور ہائیکورٹ کی جسٹس عائشہ اے ملک اور جسٹس فیصل زمان خان پر مشتمل دو رکنی بنچ نے بلدیاتی انتخابات کے تیسرے مرحلے میں حصہ لینے والے امیدواروں کے بارے میں الیکشن کمشن کی طرف سے ریکارڈ فراہم نہ کرنے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے خبردار کیا کہ اگر ریکارڈ فراہم نہ کیا گیا تو اس کی ذمہ داری صوبائی الیکشن کمشنر پر عائد ہوگی۔فاضل بنچ نے بلدیاتی انتخابات کے تیسرے مرحلے کے بارے میں مختلف درخواستوں پر سماعت کی جن میں امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور اور مسترد کرنے کے اقدام کو چیلنج کیا گیا ہے۔بنچ کی سربراہ جسٹس عائشہ اے ملک نے متعلقہ ریکارڈ پیش نہ کرنے کا سخت نوٹس لیا ورصوبائی الیکشن کمشن کے نمائندہ کی سرزنش کرتے ہوئے افسوس کا اظہار کیاکہ عدالت بار بار حکم دے رہی ہے لیکن ریکارڈ فراہم نہیں کیا جا رہا اور اگر کوئی افسر پیش ہوتا ہے تو اس کے پاس ہدایات نہیںہوتی ہیں۔ جسٹس عائشہ اے ملک نے ریمارکس دیئے کہ الیکشن کمیشن کی نااہلی کی وجہ سے عدالتوں اور امیدواروں کا وقت ضائع ہورہا ہے۔ لاہورہائی کورٹ کے دو رکنی بنچ نے درخواستوں پر کارروائی آج2دسمبرپر ملتوی کردی اور واضح کیا اگر ریکارڈ فراہم نہ کیا گیا تو صوبائی الیکشن کمشنر ذمہ دار ہوگا.

مزید :

لاہور -