رینجرز کا ایم کیوایم کے الیکشن آفس پر چھاپہ ،ایک شخص کو حراست میں لے لیا

رینجرز کا ایم کیوایم کے الیکشن آفس پر چھاپہ ،ایک شخص کو حراست میں لے لیا
رینجرز کا ایم کیوایم کے الیکشن آفس پر چھاپہ ،ایک شخص کو حراست میں لے لیا

  

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)رینجر ز نے کارروائی کرتے ہوئے پاکستان بازار میں متحدہ قومی موومنٹ کے الیکشن آفس پر چھاپہ مار کر ایک شخص کوحراست میں لے لیاہے ۔تفصیلات کے مطابق رینجرزنے حراست میں لیے گئے شخص کو تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیاہے ۔

واضح رہے کہ دوپہر میں جناح روڈ پر ملٹری پولیس کی گاڑی پر دہشتگردوں کی جانب سے فائرنگ کی گئی تھی جس میں دو جوان شہید ہو گئے ہیں جس کے بعد آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے حساس اداروں کو جلد از جلد تمام تر ذرائع کا استعمال کرتے ہوئے ملزمان کو فور ی طور پر گرفتار کرنے کا حکم دے دیاہے جبکہ وزیر داخلہ چوہدری نثار نے کراچی آپریشن تیز کرنے کا بھی اعلان کر دیاہے ۔

مزید :

کراچی -