اسلام آباد، ن لیگ کے19،پی ٹی آئی کے17اور 13آزاد امیدوار چیئرمین منتخب ہوگئے، ایک یوسی کا فیصلہ ٹاس پر ہوگا،الیکشن کمیشن

اسلام آباد، ن لیگ کے19،پی ٹی آئی کے17اور 13آزاد امیدوار چیئرمین منتخب ہوگئے، ...
اسلام آباد، ن لیگ کے19،پی ٹی آئی کے17اور 13آزاد امیدوار چیئرمین منتخب ہوگئے، ایک یوسی کا فیصلہ ٹاس پر ہوگا،الیکشن کمیشن

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک) اسلام آباد میں بلدیاتی الیکشن کے سرکاری نتائج کا اعلان کر دیا گیا ہے ۔ جیونیوز کے مطابق الیکشن کمیشن سے موصول نتائج کے مطابق ن لیگ کے 19اور پی ٹی آئی کے 17امیدوار چیئرمین کی نشستوں پر کامیاب ہوگئے جبکہ 13آزاد امیدوار بھی کامیاب ہوئے۔ ایک نشست یوسی 4میں دو امیدواروں کے ووٹ برابر ہونے کے بعد اب فیصلہ ٹاس پر کیا جائے گا۔ ان نتائج کا سرکاری نوٹیفکیشن ۳دسمبر کو جاری کیا جائے گا۔

ن لیگ اور پاکستان تحریک انصاف  میں چیئرمین کی نشستوں میں دو سیٹوں کافرق ہے جبکہ 13 نشستوں پر آزاد امیدوار کامیاب ہوگئے ہیں جس کے بعد اسلام آباد کامیئر بنانے میں آزاد امیدوار انتہائی اہم کردار ادا کریں گےجس کیلئے دونوں جماعتوں کی جانب سے جماعت میں شمولیت کی دعوت بھی دی جائے گی۔

مزید :

قومی -