منشیات اسمگلروں نے طلبا کو ہلاک کر کے اْن کی لاشوں کو جلا دیا تھا،پراسیکیوٹرز

منشیات اسمگلروں نے طلبا کو ہلاک کر کے اْن کی لاشوں کو جلا دیا ...
منشیات اسمگلروں نے طلبا کو ہلاک کر کے اْن کی لاشوں کو جلا دیا تھا،پراسیکیوٹرز

  

میکسیکو سٹی(آئی این پی )میکسیکو کی حکومت نے گزشتہ برس لاپتہ ہو جانے والے43طلبا کی تلاش کے لیے نئی تفتیش شروع کرنے کا اعلان کردیا، طلبا کے والدین تفتیشی ٹیم کے سابقہ بیان کو تسلیم کرنے سے انکاری ہیں۔ غیر ملکی میڈیاکے مطابق میکسیکو کی حکومت نے گزشتہ برس لاپتہ ہو جانے والے43طلبا کی تلاش کے لیے نئی تفتیش شروع کرنے کا اعلان کیا ہے ۔پراسیکیوٹرز کا خیال ہے کہ جنوبی قصبے اگوالا کی پولیس نے طلبا کو اغوا کر کے منشیات کے اسمگلوں کے حوالے کر دیا تھا۔ اِن اسمگلروں نے طلبا کو ہلاک کر کے اْن کی لاشوں کو جلا دیا تھا۔ پراسیکیوٹرز کے اِس بیان کا آزاد تفتیشی ذرائع نے مسترد کر دیا ہے کیونکہ اِس کے ثبوت میں کوئی شہادت دستیاب نہیں ہے۔ آزاد ذرائع نے پراسیکیوٹرز سے مطالبہ کر رکھا تھا کہ وہ تفتیش کے زایوں کو تبدیل کر کے لاپتہ طلبا کا کھوج لگائیں۔

مزید :

بین الاقوامی -