داعش پر قابو پانے کے لئے امریکہ نے عراق میں ’’خصوصی فوجی دستوں ‘‘کی تعیناتی کا اعلان کر دیا

داعش پر قابو پانے کے لئے امریکہ نے عراق میں ’’خصوصی فوجی دستوں ‘‘کی ...
داعش پر قابو پانے کے لئے امریکہ نے عراق میں ’’خصوصی فوجی دستوں ‘‘کی تعیناتی کا اعلان کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک)امریکہ کے وزیر دفاع ایشٹن کارٹر نے کہا ہے کہ امریکہ  شدت پسند تنظیم دولت اسلامیہ پر دباو بڑھانے کے لیے خصوصی فوجی دستے عراق میں تعینات کرے گا۔،غیر ملکی میڈیا کے مطابق کانگریس کی آرمڈ سروسز کمیٹی کے سامنے بیان دیتے ہوئے وزیر دفاع ایشٹن کارٹر کا کہنا تھا کہ عراقی حکومت کے مکمل تعاون کے ساتھ عراقی اور کرد پیش مرگہ کی مدد کے لیے خصوصی دستے تعینات کیے جا رہے ہیں۔وزیر دفاع نے کہا کہ عراق میں تعینات امریکی فوجی دستے شام میں یکطرفہ کارروائیوں کرنے کے مجاز اور  دولت اسلامیہ کے رہنماوں کوگرفتار  اور مغویوں کو رہا کرانے کے لیے آزادانہ کارروائیاں کر سکیں گے۔ادھر جرمنی کی کابینہ نے بھی شدت پسند تنظیم دولت اسلامیہ کے خلاف جنگ میں فوجی مدد فراہم کرنے کے منصوبے کی حمایت کی ہے۔دوسری طرف برطانیہ کی پارلیمان میں  آج ’’ شام ‘‘ میں داعش کے خلاف جنگ میں شمولیت کے حوالے سے بحث اور ووٹنگ ہوگی۔