وزیراعظم نے ڈان اخبار کی مالکن کے شوہر سے ایسی درخواست کردی کہ جان کر آپ کو بھی یقین نہیں آئے گا

وزیراعظم نے ڈان اخبار کی مالکن کے شوہر سے ایسی درخواست کردی کہ جان کر آپ کو ...
وزیراعظم نے ڈان اخبار کی مالکن کے شوہر سے ایسی درخواست کردی کہ جان کر آپ کو بھی یقین نہیں آئے گا

  


لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)ڈان اخبار کی متنازعہ خبر کامعاملہ ملکی سیاست میں اہم رخ اختیار کر گیا ہے ،جہاں ایک طرف عمران خان نے تحریک انصاف کے رہنماﺅں کو میڈ یا پر آکر اس معاملے کو زیادہ سے زیادہ اٹھانے کی ہدایت کی ہے تو دوسری جانب وزیراعظم اس معاملے کو ختم کرنے کے لیے بھرپور کوششیں کر رہے ہیں ،اس سلسلے میں وزیراعظم نے ڈان اخبار کی مالکن کے شوہر سے بھی ملاقات کر لی ہے ۔

ایک اہم شخصیت نے آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے پوچھ کر پریس کانفرنس کی: حامد میر کا انکشاف

نجی نیوز چینل اے آر وائی نیوز کے مطابق گزشتہ روز لاہور ائیر پورٹ پر وزیراعظم نواز شریف نے چیئر مین پی آئی اے اعظم سہگل سے ملاقات کر کے ڈان اخبار کی متنازعہ خبر کے حوالے سے ہونے والی تحقیقات میںمزید پیشرفت کے لیے درخواست کی ہے ۔واضح رہے کہ اعظم سہگل ڈان اخبار کی مالکن امبر سہگل کے شوہر ہیں ۔ وزیراعظم نے متنازع خبر کے حوالے سے تحقیقات کے لیے وزیر داخلہ کو ہدایت کی تھی تاہم دو ہفتے گزر جانے کے باوجود اس حوالے سے تحقیقات میںمزید پیش رفت نہیں ہو سکی ہے۔اس خبر پر فوج نے بھی اپنی گہری تشویش کا اظہار کیا تھا ۔دوسری جانب عمران خان نے بنی گالا میں ہونے والے اجلاس میں اپنے رہنماﺅں کو ہدایت کی ہے کہ ٹی وی پروگراموں میں اس معاملے پر زیادہ سے زیادہ گفتگو کی جائے ۔

مزید : لاہور