مسافر خاتون رن وے پر چلتے جہاز کا ایمرجنسی دروازہ کھول کر فرار ہوگئی اور پھر۔۔۔

مسافر خاتون رن وے پر چلتے جہاز کا ایمرجنسی دروازہ کھول کر فرار ہوگئی اور ...
مسافر خاتون رن وے پر چلتے جہاز کا ایمرجنسی دروازہ کھول کر فرار ہوگئی اور پھر۔۔۔

  


نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی ریاست ٹیکساس میں ایک خاتون نے رن وے پر چلتے جہاز کا ایمرجنسی دورازہ کھولا اور نیچے چھلانگ لگا کر فرار ہو نے کی کوشش کی تاہم اسے گرفتار کر لیا گیا۔ میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق یونائیٹڈ ایئرلائنز کی پرواز 1892نیواورلینز سے ہیوسٹن پہنچی تھی۔ ہوائی جہاز بش انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اتر کر ابھی رن وے پر دوڑ رہا تھا کہ مذکورہ خاتون اپنی سیٹ سے اٹھی اور جہاز کا ایمرجنسی گیٹ کھول کر جہاز کے پر کے اوپر چلنے لگی۔ پھر اس نے ہوائی جہاز کے 15فٹ بلند پر سے رن وے پر چھلانگ لگا دی اور اٹھ کر ٹرمینل کی طرف دوڑ لگا دی جہاں اسے گرفتار کر لیا گیا۔

33 کروڑ روپے لے کر جانے والا جہاز گاﺅں میں گرگیا، گاﺅں والے دھڑا دھڑ پیسے جمع کرنے لگے لیکن پھر کیا ہوا۔۔۔؟

رپورٹ کے مطابق خاتون کو ایئرپورٹ سکیورٹی حکام نے گرفتار کیا تاہم اس سے ایف بی آئی نے بھی تفتیش کی۔ اب بتایا جا رہا ہے کہ خاتون سے مزید تفتیش نہیں کی جا رہی تاہم یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ اسے رہا کیا گیا ہے یا نہیں۔خاتون کے یہ حرکت کرنے کی وجوہات بھی سامنے نہیں آ سکیں۔ تاہم خیال کیا جا رہا ہے کہ جہاز کا گیٹ کھلنے کے انتظارکی زحمت سے بچنے کے لیے اس نے یہ حرکت کی۔ طیارے میں ایک خاتون مسافر کیتھی کول نے اس خاتون کے رن وے پر دوڑنے کی ویڈیو بنا کر انٹرنیٹ پر پوسٹ کی ہے اور بتایا ہے کہ ان کی پرواز 30منٹ جلدی پہنچ گئی تھی لہٰذا انہیں بتایا گیا کہ لینڈ کرنے کے بعد انہیں گیٹ کھلنے کا انتظار کرنا پڑے گا۔ اس اعلان کے بعد اس خاتون نے اپنی سیٹ کے ساتھ موجود ایمرجنسی گیٹ کھولا اور طیارے کے پر کے اوپر جا کر چھلانگ لگا دی۔

مزید : ڈیلی بائیٹس