’تم مجھے ہماری شادی پر نظر بھی نہ آنا کیونکہ۔۔۔‘ دولہا نے اپنی منگیتر کی بہترین سہیلی سے ایسی سفاک ترین بات کہہ دی کہ شادی ہی خطرے میں پڑگئی

’تم مجھے ہماری شادی پر نظر بھی نہ آنا کیونکہ۔۔۔‘ دولہا نے اپنی منگیتر کی ...
’تم مجھے ہماری شادی پر نظر بھی نہ آنا کیونکہ۔۔۔‘ دولہا نے اپنی منگیتر کی بہترین سہیلی سے ایسی سفاک ترین بات کہہ دی کہ شادی ہی خطرے میں پڑگئی

  


لندن (نیوز ڈیسک) شادی کی تیاریاں کرنے والی ایک برطانوی لڑکی سے اس کے ہونے والے دولہے نے اس کی بہترین سہیلی کے حوالے سے ایک اےسا شرمناک مطالبہ کردیا ہے کہ بیچاری کو سمجھ نہیں آرہی کہ کیا کرے۔ اخبار دی مرر کی رپورٹ کے مطابق نوجوان لڑکی نے بتایا ہے کہ اس کے ہونے والے شوہر نے شادی سے عین قبل ایسی فرمائش کردی ہے کہ جسے پورا کرتے ہوئے سے شرمندگی محسوس ہورہی ہے اور اگر یہ کام ہوگیا تو شاید وہ عمر بھر شرمسار رہے گی۔

لڑکی نے بتایا کہ وہ شادی کی تیاریوں کے آخری مراحل میں تھی کہ اس کے منگیتر نے یہ کہہ کر حیران کردیا کہ وہ اس کی بہترین سہیلی کو شادی کی تقریب میں ہرگز نہیں دیکھنا چاہتا۔ لڑکی کا کہنا ہے کہ جب اس عجیب و غریب مطالبے کی وجہ پوچھی تو اس کے منگیتر کا کہنا تھا کہ اس کی سہیلی اتنی بدشکل ہے کہ وہ اسے شادی کی تقریب میں بلا کر تقریب کا حسن خراب نہیں کیا جاتا۔ اس کا کہنا تھا کہ جب بدشکل سہیلی کی تصاویر ان کے ساتھ بنیں گی تو ناصرف یہ تقریب بدمزہ ہوجائے گی بلکہ ان تصویروں کی وجہ سے وہ ہمیشہ برا محسوس کرتا رہے گا۔

نوبیاہتا دلہن نے سمجھا کہ ماں بننے والی ہے، خوشی خوشی ڈاکٹر کے پاس گئی تو اس نے معائنہ کرنے کے بعد ایسی بات کہہ دی کہ واقعی پیروں تلے زمین نکل گئی، وہ حاملہ نہ تھی بلکہ۔۔۔

لڑکی نے جب اس افسوسناک فرمائش کا تذکرہ سوشل میڈیا ویب سائٹ ریڈٹ پر کیا تو اکثر لوگ خاصے برہم نظر آئے۔ ایک صاحب نے لکھا کہ ”جو لڑکی آپ کی سب سے اچھی سہیلی ہے یقینا وہ آپ کے لئے اتنی اہم تو ضرور ہوگی کہ آپ اسے بدشکل قرار دے کر اپنی شادی سے نکال نہیں سکتی ہیں۔“ ایک اور سوشل میڈیاصارف کا کہنا تھا کہ ”جو لڑکی آپ کے اچھے برے وقت کی ساتھی اور بہترین دوست ہے اسے کوئی بدصورت کیسے کہہ سکتا ہے۔“ ایک اور صاحب نے بحث لپیٹتے ہوئے لکھا ”آپ کی دوست بدصورت نہیں ہے بلکہ اسے بدصورت قرار دینے والا شخص اندر سے انتہائی بدصورت ہے، چاہے باہر سے وہ جتنا بھی خوش شکل ہو۔“

مزید : ڈیلی بائیٹس