جاپان کی صنعتی پیداوار میں رواں سال اکتوبر کے دوران لگاتار تیسرے ماہ اضافہ

جاپان کی صنعتی پیداوار میں رواں سال اکتوبر کے دوران لگاتار تیسرے ماہ اضافہ

ٹوکیو (اے پی پی) جاپان کی صنعتی پیداوار میں رواں سال اکتوبر کے دوران لگاتار تیسرے ماہ اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ جاپان کے ادارہ شماریات کے جاری اعدادوشمار کے مطابق اکتوبر کے دوران صنعتی پیداوار میں رواں سال ستمبر کے مقابلے میں 0.6 فیصد اضافہ ہوا۔ رپورٹ کے مطابق دنیا کی تیسری بڑی معاشی طاقت کی اقتصادی شرح نمو میں جولائی سے ستمبر کے دورا ن توقعات سے زیادہ بہتری دیکھنے میں آئی اور اس عرصہ کے دوران معیشت کے حجم میں 0.5 فیصد رہی ۔

مزید : کامرس