ضعیم حسین قادری وزیر اوقاف ومذہبی امور پنجاب نے عہدے کا چارج سنبھال لیا

ضعیم حسین قادری وزیر اوقاف ومذہبی امور پنجاب نے عہدے کا چارج سنبھال لیا

لاہور(خبر نگار خصوصی) سیدزعیم حسین قادری وزیر اوقاف ومذہبی امور پنجاب نے اپنے عہدے کا چارج سنبھالنے کے بعدگزشتہ روز محکمہ اوقاف ومذہبی امور پنجاب کے بارے میں بریفنگ لیتے ہوئے کہا کہ تمام شعبہ جات اپنی اپنی علیحدہ بریفنگ پیش کریں ، بعد ازاں دربار حضرت داتا گنج بخش رحمہ اللہ پر حاضری دی۔بعد ازاں صوبائی وزیر نے کہا کہ نبی اکرم ﷺ کی محبت ایمان کی بنیاد ہے ، دنیا کے اندر عروج اور ترقی کے لیے اسوۂ رسول ﷺ کی پیروی کو اپنے عمل کا حصہ بنانا ضروری ہے۔

، ان خیالات کا اظہار سید زعیم حسین قادری وزیر اوقاف ومذہبی امور پنجاب نے ڈائریکٹر جنرل مذہبی امور ڈاکٹر طاہر رضا بخاری کے ہمراہ پاکستان براڈ کاسٹنگ کارپوریشن ، پاکستان ٹیلی ویژن اور محکمہ اوقاف ومذہبی امور پنجاب کے اشتراک سے منعقدہ صوبائی مقابلہ نعت خوانی کی تقریب میں کیا۔ مقابلہ میں صوبہ بھر کے تمام اضلاع سے15سال سے کم عمر بچے بچیاں اور 15سال سے زائد مرد عورتوں نے حصہ لیا۔

مزید : میٹروپولیٹن 4