سیشن جج نے 58ملزموں کو ذاتی مچلکوں پر رہا کر دیا

سیشن جج نے 58ملزموں کو ذاتی مچلکوں پر رہا کر دیا

لاہور( خبر نگار)سیشن جج لاہورنے لاہورکی دونوں جیلوں کے دورہ کے دوران معمولی جرائم میں ملوث 58 ملزمان کو زاتی مچلکوں پر رہاکرنے کاحکم جاری کردیا جبکہ سیشن جج نے دورہ کے دوران جیل انتظامیہ کوحکم دیاہے کہ وہ قیدیوں وحوالاتیوں کی صحت کے حوالے سے کوئی کسراٹھانہ رکھیں انہیں ہیپاٹائٹس کے انجکشن لگوائے جائیں ۔

جبکہ سیشن جج نے جیل میں قیدیوں وحوالاتیوں کو فراہم کئے جانے والے کھانے کے معیارکے علاوہ صفائی ستھرائی کو بھی تسلی بخش قراردیا۔

مزید : میٹروپولیٹن 4