خیبر پختونخوا : معدنیات ‘ کان کنی کے شعبہ میں سرمایہ کاری کیلئے 128 کمپنیوں نے آن لائن درخواستیں جمع کروادیں

خیبر پختونخوا : معدنیات ‘ کان کنی کے شعبہ میں سرمایہ کاری کیلئے 128 کمپنیوں نے ...

اسلام آباد( آن لائن ) خیبر پختونخوا کے معدنیات اور کان کنی کے شعبہ میں سرمایہ کاری کے لئے 128 کمپنیوں نے آن لائن درخواستیں جمع کروائی ہیں۔ معدنیات اور کان کنی کے محکمہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ یکم نومبر تا 28 نومبر 2016ء کے دوران کمپنیوں کے علاوہ ہزاروں سرمایہ کاروں نے انفرادی طور پر بھی شعبہ میں سرمایہ کاری کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سرمایہ کاری کی خواہشمند کمپنیوں اور افراد کی چھان بین کے بعد جنوری 2017ء4 میں کان کنی کے لائسنس جاری کردیئے جائیں گے۔

مزید : کامرس