چین کو برآمدات کیلئے آن لائن سر ٹیفکیٹ آف اوریجن ریپوسٹری سسٹم مرتب

چین کو برآمدات کیلئے آن لائن سر ٹیفکیٹ آف اوریجن ریپوسٹری سسٹم مرتب

کراچی (آن لائن)چین کو برآمدات کیلئے ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان نے پاکستان کسٹمز حکام کے اشتراک عمل سے ایک نفیس آن لائن سر ٹیفکیٹ آف اوریجن ریپوسٹری سسٹم مرتب کیا ہے کہ جس سے الیکٹرانک ڈیٹا ایکس چینج کے تحت سر ٹیفیکیٹس آف اوریجن جاری کئے جائیں گے برآمد کنندگان اب WeBOC User ID کے ذریعے سر ٹیفکیٹس آف اوریجن کے لئے آئن لائن اپلائی کر سکتے ہیں، یہ آن لائن سسٹم دو ممالک کے درمیان برآمدات کے فروغ اور معلومات کے تبادلے کی سمت میں ایک بڑا اقدام ہے اس موڈیول سے آن لائن مضبوط تصدیق کا موقع فراہم ہوگا اور مال کی کلےئرنس کے وقت کنٹری آف اوریجن میں مجاز اتھارٹی جو بھی جاری کرے گی اس کی تصدیق ممکن ہوگی یہ نیا نظام موجودہ ماڈل کی جگہ لے گا کہ جو غیر موثر بھی ہے اور مہنگا بھی اور جس میں کی تصدیق کرنے کے عمل میں کئی مہینے لگ جاتے ہیں نئے نظام میں کسٹمز کیلئے بھی ممکن ہوگا کہ ترجیحی تجارت کی تحت اہل اشیاء پر بروقت رعاتیں دے سکیں اس نئے نظام سے ٹی ڈی اے پی کے لئے بھی ممکن ہوگا کہ وہ متحرک برآمدکنندگان کے اہل برآمدی کوائف کو محفوظ کر کے باریک بینی سے فیصلے کر سکے۔ ٹی ڈی اے پی اور کسٹمز حکام نے ملک بھر میں ا سٹیک ہولڈرز کے ساتھ آگہی کے لئے کئی سیمینار منعقد کئے ہیں اور ان کو اس نئی آن لائن سسٹم کے خدوخال اور طریقہ کار سے آگاہ کیا گیاہے

کہ جس سے CPFTAکے تحت سر ٹیفکیٹس کے ضمن میں تجارت کرنے میں ان کے اخراجات کم ہوں گے اس نئے نظام کوٹیسٹ کر کے 28نومبر2016سے ان تمام مراکز میں لاگو کر دیا گیا ہے کہ جو COO جاری کرتے ہیں چین کے ساتھ اس نظام کو چلانے کے بعد ٹی ڈی اے پی کا ارادہ ہے کہ وہ دوسرے برآمدی ممالک کے متعلقہ کسٹمر حکام کے ساتھ بھی Website Interface بنائے تاکہ موجودہ ہاتھ سے دستخط اورسٹامپ لگانے والے نظام کی جگہ برقیات کے ذریعے COO جاری ہوں کہ جو ویب پر تصدیق کے لئے فوری طور پر میسر ہوں ۔ #

مزید : کامرس