نذیر احمد گجانہ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج لاہور کادورہ سنٹرل جیل کوٹ لکھپت

نذیر احمد گجانہ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج لاہور کادورہ سنٹرل جیل کوٹ لکھپت

لاہور(پ ر) نذر احمد گجانہ صاحب ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج لاہور نے گزشتہ روزسنٹرل جیل کوٹ لکھپت لاہور اور ڈسٹرکٹ جیل لاہور کا دورہ کیا۔ انہوں نے جیل میں ہسپتال کچن اور تمام بیریکس کا بھی معائنہ کیا۔ جیل انتظامیہ کو ضروری ہدایت جاری کی کہ وہ جیل میں اسیران کو صحت کی بہترین سہولیات فراہم کریں۔ اسیران کو دیئے جانے والے کھانے کو بھی چیک کیا گیا۔ حوالتی اسیران کو تفصیل سے سناگیا اور موقع پر ہی ان کی شکایت کے ازالہ کے لئے ضروری ہدایات جاری کی گئی۔ دونوں جیلوں کے دورے کے دوران سپرٹینڈنٹ صاحبان کوہدایت دی گئی کہ وہ جیل میں مقعید ہیپاٹائٹس بی اور سی کے مریضوں کے ٹیسٹ او علاج کی بہترین سہولیات فراہم کرنے کا انتظام کریں۔ سنٹرل جیل کے دورے کے دوران 04معمولی جرائم میں ملوث حوالتیوں کی رہائی کا حکم دیا گیا جبکہ ڈسٹرکٹ جیل سے 24معمول جرائم میں ملوث حوالتیوں اور 30حوالاتی جو کہ 9-Bمیں ملوث تھے کی رہائی کا حکم دیا گیا اس طرح کل 58ملزمان کو دونوں جیلوں سے رہا کیا گیا۔ دونوں جیلوں میں صفائی اور دیگر انتظامات اطمینان کا اظہار کیا گیا۔

مزید : میٹروپولیٹن 4