حکومتی پالیسیوں نے عوام کی مشکلات میں اضافہ کیا،میاں ایوب

حکومتی پالیسیوں نے عوام کی مشکلات میں اضافہ کیا،میاں ایوب

لاہور( نمائندہ خصوصی)پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما اور سابق مشیر وزیراعظم میاں محمد ایوب نے کہا ہے لاہور شہر کو پیرس بنانے کا دعوی کرنے والے حکمرانوں نے اس کو وینس میں تبدیل کردیا ہے اور اپنی پالیسوں سے شہریوں کی زندگی اجیرن بنا کر رکھ دی ہے لاہور مسائلستان بنا ہوا ہے شہر کے اہم چوکوں راوی پُل ، سگیاں پل ، موٹروے ٹول پلازہ ، ایک موری پُل ، کینال روڈ، کینال ریلوے پھاٹک ، مسلم ٹاؤن اور دیگر اہم چوراہوں پر ٹریفک گھنٹوں بلاک رہنے سے لوگوں کا قیمتی وقت اور وسائل ضائع ہو رہے ہیں جس سے عوام منٹوں کا فاصلہ گھنٹوں میں طے کرنے پر مجبور ہیں اور کئی مریض بروقت ہسپتال نہ پہنچنے پر راستے میں ہی دم توڑ جاتے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ ضرورت اس امر کی ہے کہ شہریوں کے مسائل و مشکلات کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1