ایکسائز کا کریک ڈاؤن ، 210گاڑیاں بند ، سینکڑوں چالان

ایکسائز کا کریک ڈاؤن ، 210گاڑیاں بند ، سینکڑوں چالان

 لا ہور (جنر ل ر پو رٹر )محکمہ ایکسائزکی شہرکے مختلف علاقوں کی ناکہ بندی ، ٹوکن ٹیکس کی عدم ادائیگی اورنان رجسٹریشن پر 170سے زائداور42 کمرشل گاڑیاں بند، سینکڑوں گاڑیوں کے چالان کردیے گئے۔تفصیلا ت کے مطا بق ڈائریکٹرایکسائزریجن سی محمد آصف کے احکامات پر موٹر برانچزکے ای ٹی وزکی شہرکی مختلف شاہراہوں پرناکہ بندی کی گئی۔ای ٹی او عدیل امجد نے شادمان۔محمد نعیم نے سروسزہسپتال کے سامنے ،ای ٹی او ملک اسلم کی نگرانی میں لبرٹی گول چکر،رانا قمرالحسن نے والٹن روڈپرجبکہ ای ٹی او ذوالفقاربٹ کی نگرانی میں ٹھوکر نیاز بیگ پر ناکہ بندی کی پانچ سوسے زائد گاڑیوں سے غیرنمونہ نمبر پلیٹیں اتار لی گئیں۔ ڈائریکٹرایکسائزچوہدری آصف کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خطرات کے پیش نظر شہری اپنی گاڑیوں کی رجسٹریشن بروقت کروائیں تاکہ جب بھی سڑک پرآئیں تو نمبرپلیٹس لگاکرسفرکریں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1