صحت اور تعلیم کا نظام زبوں حالی کا شکار ہے ،حافظ زبیر کاردار

صحت اور تعلیم کا نظام زبوں حالی کا شکار ہے ،حافظ زبیر کاردار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور( نمائندہ خصوصی) پیپلز پارٹی کے رہنما حافظ زبیر کار دارنے کہا ہے کہ صحت اور تعلیم کا نظام زبوں حالی کا شکار ہے حکومت نے عوام کو چورواور ڈاکوؤں کے رحم وکرم پر چھوڑ رکھاہے۔انہوں نے کہا کہ اس وقت تعلیم کے ساتھ ملک بھر کے ہسپتالوں میں غریب مریض خوار اور پریشان ہی ملیں گے حکمرانوں نے ملک سے دہشت گردی کا خاتمہ تو نہیں کیا البتہ اپنی پالیسیوں سے دہشت گردوں کے ہاتھ ضرور مضبوط کیئے ہیں۔انہوں نے کہاکہ حکمرانوں کا آخری وقت چل رہاہے ہم ان سے ایک ایک پائی کا حساب لینگے