اظہر رنگیلا کا ڈائریکشن کے میدان میں قدم رکھنے کا فیصلہ

اظہر رنگیلا کا ڈائریکشن کے میدان میں قدم رکھنے کا فیصلہ
 اظہر رنگیلا کا ڈائریکشن کے میدان میں قدم رکھنے کا فیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (فلم رپورٹر) لیجنڈ مرحوم اداکار رنگیلا کے واحد شاگرد اظہر رنگیلا نے اب اداکاری کے ساتھ ڈائریکشن کے میدان میں بھی قدم رکھ دیا۔انہوں نے بتایا کہ وہ بہت جلد ایک نجی ٹی وی چینل کے لیے 26اقساط پر مبنی ڈرامہ سیریل"فنکار اکیڈمی"بنائیں گے۔اس ڈرامہ سیریل کا مرکزی خیال ان کا اپنا ہے ۔اظہر رنگیلا نے بتایا کہ وہ اپنے مرحوم استاد کے نام کو روشن کرنے کے لیے ان کی طرح مختلف شعبوں میں اپنی صلاحیتوں سے کام لینا چاہتے ہیں۔میری نئی ڈرامہ سیریل دیکھنے والوں کو بہت پسند آئے گی ۔

مزید :

کلچر -