بد عنوانی اور لوٹ مارموجودہ حکومت کی اصل پہچان ہے،عبدالعلیم خان

بد عنوانی اور لوٹ مارموجودہ حکومت کی اصل پہچان ہے،عبدالعلیم خان

لاہور(نمائندہ خصوصی )تحریک انصاف سنٹرل پنجاب کے صدر عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ بد عنوانی ،لوٹ مار ،اقربا پروری اور بد انتظامی موجودہ حکومت کی اصل پہچان ہے جس نے2013میں کیے گئے ایک بھی وعدے کو پورا نہیں کیا اور گذشتہ ساڑھے 8برسوں سے بلا شرکت غیرے پنجاب میں حکمران ہونے کے باوجود صورتحال پریشان کن ہے عبدالعلیم خان نے کہا کہ صحت اور تعلیم کے محکموں میں ڈبل وزیر ہونے کے بعد بھی وزیر اعلیٰ کی آنیاں جانیاں محض فوٹو شو ٹ ہیں ثابت ہو گیا ہے کہ عا م آدمی کا کوئی پرسان حال نہیں عبدالعلیم خان نے پی ٹی آئی ضلع نارووال کے اہم رہنماؤں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سردی ابھی آئی نہیں اور گیس رخصت ہو چکی ہے عوامی سہولتوں میں اضافہ کرنے کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے ہیں اور گھروں کے ساتھ ساتھ صنعتوں کی پیداوار بھی بری طرح متاثر ہو رہی ہے جس کے باعث ملتا ن اور فیصل آباد کے عوام سراپا احتجاج ہیں عبدالعلیم خان نے کہا کہ ناکام حکومتی پالیسیوں کے باعث تعلیم ،صحت اور ہر شعبہ کے لوگ سڑکوں پر احتجاج کر رہے ہیں جبکہ حکمران سب اچھا کی مالا جپ رہے ہیں جبکہ حکمرانوں کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگ رہی ۔دریں اثناء عبدالعلیم خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکمرانوں کی کرپشن کے ثبوت سامنے آ چکے ہیں ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1