انصاف کا مضبوط نظام ہی پر امن خوشحال پاکستان کی ضمانت ہے،ذکر اللہ مجاہد

انصاف کا مضبوط نظام ہی پر امن خوشحال پاکستان کی ضمانت ہے،ذکر اللہ مجاہد

لاہور (پ ر) امیر جماعت اسلامی لاہور ذکراللہ مجاہد نے کہاہے کہ ملک میں جرائم کو کنڑول کرنے کے لیے عدل وانصاف کا مضبوط نظام ہی پر امن خوشحال پاکستان کی ضمانت ہے ۔ان خیالا ت کا اظہار گذشتہ روز انہوں نے جماعت اسلامی علاقہ شرقی کے زیر اہتمام سیرت البنی ؐ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔کانفرنس سے مولانا جاوید قصوری ،زبیر صدیقی ، ڈاکٹرمحمود احمد ، شاہد ملک و دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا۔ذکر اللہ مجاہد نے کہا کہ پاکستانی قوم اس وقت معاشرتی ، تہذہبی ، تمدنی، لسانی اور سیاسی لحاظ سے خطرات و مسائل کا شکار ہے ۔ ہمارے ملک کے حکمران ہر شعبے میں کارکردگی دکھانے میں ناکام رہے ہیں ، تعلیم ، صحت ، روزگار اور انصاف سمیت تمام معاملات میں عام اور غریب آدمی مہنگائی اور بے روزگاری کی چکی میں پس رہا ہے ۔انہوں نے کہاکہ جماعت اسلامی ملک میں اسلامی نظام اور مظلوم و محروم کی جان و مال کے تحفظ کیلئے کوشاں ہے ایسا نظام جس میں وسائل کی منصفانہ تقسیم ہو ہر غریب کے بچے کو قلم اور کتاب ملے پینے کے لیے صاف پانی مہیا ہو اورعلاج معالجہ کی سہولتیں میسر ہوں ۔انہوں نے کہا کہ ملک میں امن و امان ، عدل و انصاف ، روزگار کی فراہمی اور اسلامی پاکستان خوشحال پاکستان کے لیے ملک میں شریعت محمدؐی کو نافذ کیا جائے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1