پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ زیادتی ہے،ڈاکٹر مراد راس

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ زیادتی ہے،ڈاکٹر مراد راس

لاہور(نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف کے رکن پنجاب اسمبلی ڈاکٹر مراد راس نے کہا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ عوام کے ساتھ زیادتی ہے عوام پہلے ہی زائد قیمت پر پٹرول خرید رہے ہیں۔ اُن کا مزید کہنا تھا کہ وزراء جھوٹ بول کر شریف خاندان کے کالے کرتوتوں کو نہیں چھپا سکتے۔

عوام کے ٹیکسوں کے پیسے سے وزارت کی مراعات لینے والے شریف خاندان کی نوکری چھوڑ کر عوام کے لئے کام کریں۔ کوئی طاقت اب وزیر اعظم کو احتساب سے نہیں بچا سکتی۔ شریف خاندان بُری طرح پھنس چکا ہے انہوں نے کہا کہ حکمرانوں نے ملک کو دیوالیہ بنا دیا ہے جس کے برائے راست اثرات عوام پر ہو رہے ہیں اُن کا معیار زندگی دن بدن پستی کی جانب جا رہا ہے عوام کرپشن کا خاتمہ اور پانامہ لیکس میں نام آنے پر حکمرانوں کا احتساب چاہتے ہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1