پسماندہ ذہنیت کی وجہ سے فلم انڈسٹری بدحالی کا شکار ہوئی،ذویا علی نظامی

پسماندہ ذہنیت کی وجہ سے فلم انڈسٹری بدحالی کا شکار ہوئی،ذویا علی نظامی
 پسماندہ ذہنیت کی وجہ سے فلم انڈسٹری بدحالی کا شکار ہوئی،ذویا علی نظامی

  


لاہور(فلم رپورٹر) اداکارہ و ماڈل ذویا علی نظامی نے کہا ہے کہ میری خواہش ہے کہ پاکستان فلم انڈسٹری میں میرے نام کا ڈنکا بجے اور میں ایسا کردار کرنا چاہتی ہوں جس سے میری شہرت ہو ۔انہوں نے کہا کہ ٹی وی اکیڈمی ہے جہاں سے فنکاروں کی تربیت ہوتی ہے اور انہیں سیکھنے کو بہت کچھ ملتا ہے آج فلم کی رونق بحال ہو رہی ہیں لوگوں کثیر تعداد میں تفریحی سرگرمیوں میں حصہ لے رہے ہیں ۔ذویا علی نظامی نے مزید کہا کہ ایک مخصوص لابی کا شوبز پر قبضہ ہے جو نئے ٹیلنٹ سے خوفزدہ ہو کر ان کاراستہ روک رہا ہے جبکہ پڑوسی ملک میں مناپلی کے خاتمے سے ٹیلنٹ کی حوصلہ افزائی ہوئی ہے پسماندہ ذہنیت کے مالک مخصوص لوگوں کی وجہ سے پاکستان کی فلم انڈسٹری بدحالی کا شکار ہوئی ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ ماڈلنگ کی شعبہ میں کامیابی سے مجھے حوصلہ ملا ہے۔

اپنے سینئرز کااحترام کئے بغیر منزل پانا مشکل ہے میری خواہش ہے کہ پاکستان فلم انڈسٹری میں میرے نام کا ڈنکا بجے اور میں ایسا کردار کرنا چاہتی ہوں جس سے میری شہرت ہو ۔

مزید : کلچر