شاہ عالم مارکیٹ میں پارکنگ مسائل حل کراؤں گا،عظمت علی شاہ

شاہ عالم مارکیٹ میں پارکنگ مسائل حل کراؤں گا،عظمت علی شاہ

لاہور (پ ر)مدینہ الیکٹرک مارکیٹ شاہ عالم کے سالانہ انتخابات 17 دسمبر کو ہونگے ، جس میں اتحاد گروپ کی طرف سے سینئر نائب صدر کیلئے مضبوط ترین امیدوار سید عظمت علی شاہ میدان میں آ گئے جو مخالف گروپ کو ٹف ٹائم دینگے ، گزشتہ روز اتحاد گروپ کی طرف سے سینئرنائب صدر کے امیدوار سید عظمت علی شاہ نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ شاہ عالم مارکیٹ میں تاجروں کیلئے پارکنگ کا مسئلہ بہت پرانا ہے جب بھی کوئی گروپ اقتدار میں آیا انہوں نے پارکنگ اور دیگر مسائل کا جھانسہ دیکر تاجروں کو سہانے خواب دکھائے اور جیت کے بعد کسی نے مسائل کی طرف توجہ نہ دی ، مگر اتحاد گروپ انشاء اللہ جیت کر تاجروں کے تمام مسائل حل کرنے میں اہم کردار ادا کریگا۔

مزید : میٹروپولیٹن 1