کرپشن سے پاک پاکستان ہی ہماری منزل ہے،خرم نواز گنڈا پور
لاہور(خبر نگار خصوصی) پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈا پور نے عوامی تحریک یوتھ ونگ کے 28 ویں یوم تاسیس کے موقع پر لاہور تنظیم کے زیر اہتمام منعقدہ سالگرہ کا کیک کاٹنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ 7ماہ گزر جانے کے بعد حکمران خاندان اپنے غیر ملکی اثاثوں کی منی ٹریل دے سکا اور نہ اپوزیشن کرپشن کے ثبوت دے سکی ،کیس کامقدرداخل دفتر ہونا ہے،عدالتیں چاہیں تو کیس کا فیصلہ 48 گھنٹے میں ہو سکتا ہے مگر کرپشن مافیا طاقت ور جبکہ قانون اور ادارے کمزور ہیں،اس موقع پر مرکزی سیکرٹری کوآرڈنیشن ساجد بھٹی ،مرکزی سیکرٹری اطلاعات نور اللہ صدیقی ، سہیل رضا ،صدر یوتھ ونگ لاہور حاجی فرخ خان، محمدعمر اعوان،حافظ غلام فرید ،عصمت علی ، مبین اقبال ،اسد مصطفوی ،ملک عمران اقبال ،محمد رضاطاہر و دیگر نے شرکت کی ۔مرکزی رہنماؤں نے یوم تاسیس پر یوتھ ونگ کے رہنماؤں و جملہ کارکنان کو انکی خدمات پر خراج تحسین پیش کیا اور انہیں ڈاکٹر طاہر القادری کے تعمیر پاکستان کے مشن کا ہر اول دستہ قرار دیا ۔خرم نواز گنڈا پور نے کہا کہ کرپشن سے پاک پاکستان ہماری منزل ہے