اے ٹی آئی عید میلاد النبی جوش و جذبے کے ساتھ منائے گی

اے ٹی آئی عید میلاد النبی جوش و جذبے کے ساتھ منائے گی

لاہور(پ ر)انجمن طلباء اسلام کے مرکزی صدر انجمن سید بو علی شاہ نے سٹوڈنٹ سیکریڑیٹ ایوان خیر لاہور میں فداک یا رسول اللہﷺ مہم کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اے ٹی آئی عید میلاد النبی جوش و جذبہ سے منائے گی ۔انجمن طلبہ اسلام نے ملک بھر میں ربیع الاول کے دوران چاروں صوبوں بشمول کشمیر، گلگت بلتستان میں محبت رسول ﷺ اور سبز گنبدخضری والے پرچم لہرائے جانے کی مہم کا اعلان بھی کیا ،اس سلسلہ میں محبت رسول کانفرنسیں ،مشعل برادرجلوس،میلاد کانفرسیں ، سیرت النبیﷺ سیمینار، مذاکرے،اور تحریری و تقریری مقابلے منعقد کیے جائیں گے،اس موقع پر امن پسندی،برداشت ،اطاعت رسول اور غلامی رسول میں جینے مرنے کا عہد کیا جائیگااور ملک میں نظام مصطفیﷺکے نفاذ کی جہدوجہد کو تیز تر کرنے کا حلف اٹھایا جائے گا،،جبکہ مرکزی جلوس کے استقبال کیلئے ایک لاکھ استقبالیہ کیمپ لگائے جائیں گے اورگھروں پر چراغاں اور بازاروں کو بھی سجایاجائے،حکومت عید میلا دالنبی سے پہلے تمام شہروں میں صفائی کا بندوبست کرے۔ اس سال عید میلادالنبی ﷺ پہلے سے زیادہ جوش و جذبے عقیدت و محبت سے منائی جائے گی،اس بات کا فیصلہ عید میلاد النبیﷺ کے انتظامات کے حوالے سے اعلی سطحی اجلاس میں کیا گیا،اجلاس میں مرکزی وصوبائی رہنماؤں نے بھی شرکت کی ۔صدر انجمن نے مزید کہا کہ حکومت بارہ ربیع الاول کے ساتھ ساتھ گیارہ ربیع الاول کو بھی چھٹی اور لوڈ شیڈنگ ختم کرنے کا اعلان کیا جائے،اور عید میلادالنبی ﷺ کے موقع پرحکومت جلوسوں کیلئے خصوصی فول پروف انتظامات کرے،کیونکہ عید میلادالنبیﷺ کے جلوسوں میں دہشت گردی کا شدید خطرہ ہے،اور ہم حکومت کے حفاظتی اقدامات سے ہرگز مطمن نہیں ہیں ،حکومت تمام تر متعلقہ ریاستی اداروں کوچوکس کرے ۔ عید میلا دالنبی کے پروگراموں کی فول پروف سیکیورٹی یقینی بنائے۔۔۔

مزید : میٹروپولیٹن 1