سکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے کی مکمل صلاحیت رکھتے ہیں،سعودی ولی عہد

سکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے کی مکمل صلاحیت رکھتے ہیں،سعودی ولی عہد

الریاض(این این آئی)سعودی عرب کے ولی عہد اور وزیر داخلہ شہزادہ محمد بن نایف نے کہا ہے کہ ان کا ملک اور دوسرے خلیجی ممالک درپیش سکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے کی مکمل صلاحیت رکھتے ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق سعودی ولی عہد دارالحکومت الریاض میں منعقدہ خلیج تعاون کونسل (جی سی سی) کے وزرائے داخلہ کے پینتیسویں اجلاس کی صدارت کررہے تھے اور وہ بحرین میں گذشتہ ماہ خلیجی ممالک کی پہلی مشترکہ فوجی مشقوں کے کامیابی سے انعقاد کا حوالہ دے رہے تھے۔انھوں نے کہا کہ جو لوگ یہ خیال کرتے ہیں کہ وہ ہمارے ملکوں کی سلامتی اور استحکام کو خطرات سے دوچار کرسکتے ہیں یا انھیں ڈرا دھمکا سکتے ہیں تو انھیں جان لینا چاہیے کہ ہم ان کا سخت ترین جواب دینے کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں۔

مزید : عالمی منظر