پیپلز پارٹی یوم تاسیس بھرپور طریقے سے منائے گی، سید محسن شاہ

پیپلز پارٹی یوم تاسیس بھرپور طریقے سے منائے گی، سید محسن شاہ
 پیپلز پارٹی یوم تاسیس بھرپور طریقے سے منائے گی، سید محسن شاہ

  


جوہانسبرگ(بیورورپورٹ)نل سپرٹ کی مشہور و معروف شخصیت بابائے سیاست اور پیپلز پارٹی کے رہنما سید محسن شاہ نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی یوم تاسیس بھرپور طریقے سے منائے گی۔ پیپلز پارٹی کا ہر کارکن ذولفقار علی بھٹو کے فکرو فلسفے کو ملک کے کونے کونے میں عام کرنے اور پارٹی کی مضبوطی کیلئے کردار ادا کرنے کے لئے پْرعزم ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محسن شاہ نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی ملک کی سب سے بڑی جماعت ہے کسی کی ہڑتال اور احتجاج اس کاووٹ بنک متاثر نہیں کرسکتی، پاکستان پیپلزپارٹی کے خلاف روز اول سے ہی سازشیں ہورہی ہیں اور اس جماعت کی مقبولیت کم کرنے کے لئے مختلف حربے استعمال کئے گئے ہیں مگر پاکستان پیپلز پارٹی کی مقبولیت میں کسی صورت کمی نہیں آئی ،یہ جماعت ماضی میں بھی اپنی مثال آپ رہی اور اب بھی اپنی مثال آپ ہے ،یہ واحد سیاسی جماعت ہے جو وفا ق کی علامت ہے اس جماعت کی جڑیں پاکستان کے کونے کونے میں پھیلی ہوئی ہیں ،اس جماعت کے کارکنان جمہوریت کے لئے آج بھی اپنا سب کچھ قربان کرنے کو تیار ہیں ،پیپلزپارٹی جنون کا نام ہے ،جیالے جمہوریت کے نام پر جنونی ہیں انہیں جمہوریت سے پیار ہے ،اس جماعت میں اظہار آزادی کا عنصر نمایاں ہے۔

مزید : عالمی منظر