ترقی گرلز ہاسٹل میں آتشزدگی 11طالبات ، ایک ملازمہ جاں بحق ، 22زخمی

ترقی گرلز ہاسٹل میں آتشزدگی 11طالبات ، ایک ملازمہ جاں بحق ، 22زخمی

 انقرہ(این این آئی)ترک میں اسکول کے ہاسٹل میں آگ لگنے سے گیارہ طالبات اور ایک ملازمہ جاں بحق ہوگئیں۔آگ لگنے کی وجہ معلوم نہ ہوسکی۔غیرملکی خبرررساں ادارے کے مطابق ترک حکام نے بتایا کہ واقعہ جنوبی صوبے ادانا کے ایک ہاسٹل میں پیش آیا۔ جہاں مڈل اور ہائی اسکول کی طالبات مقیم تھیں۔آگ لگنے سے گیارہ طالبات جاں بحق اور 22 زخمی ہوگئیں۔ہاسٹل میں کام کرنے والی ایک خاتون بھی واقعے میں جاں بحق ہوگئیں۔ آگ لگنے کی وجہ معلوم نہ ہوسکی۔

مزید : عالمی منظر