راحیل شریف کمان قمر جاوید با جوو کو سوپنے پرکشمیر یوں کو نہیں بھول پا ئے ہیں ‘شبیر احمد شاہ

راحیل شریف کمان قمر جاوید با جوو کو سوپنے پرکشمیر یوں کو نہیں بھول پا ئے ہیں ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


سری نگر(کے پی آئی) جموں وکشمیرفریڈم پارٹی کے محبوس سربراہ شبیر احمد شاہ نے تنازعہ کشمیر سے متعلق پا کستان کے سابق جنرل راحیل شریف کے الوداعی تقریب پر ا س بیان جس میں انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کے حل کے بغیر خطے میں امن قائم نہیں ہو سکتا ہے اور عالمی برادری کو اس مسئلہ کو حل کرنے کیلئے تعاون کی اپیل پربے انتہا مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا جس طرح پاکستان کی سبھی جماعتوں نے جموں کشمیر میں ہورہے ظلم وستم کے خلاف ایک متحدہ موقف کا اظہار کیا ہے۔
وہ کافی حوصلہ افزا ہے۔ شبیر احمد شاہ نے پاکستان کے سابق جنرل راحیل شریف کی اس موقف کی تعریف کر تے ہو ئے کہا کہ اس نے اپنے دورے میں مسئلہ کشمیر کے حوالے سے بہت کام کیا ہے اورکمان قمر جاوید با جوو کو سوپنے پرکشمیر یوں کو نہیں بھول پا ئے ہیں ۔ شبیر احمد شاہ نے پاکستانی حکومت ،حزب اقتدار،حزب اختلاف،دینی اورفوجی قیادت کی جانب مسئلہ کشمیر کے سلسلے میں ان کے متفقہ موقف کی سراہنا کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اس مسئلہ کے ایک اہم فریق کی حثییت سے جو کردار نبھارہا ہے وہ ہماری جدوجہد جہد آزادی کے لئے ایک اثاثہ ہے ۔انھوں نے جنرل راحیل شریف کے موقف کی حرف بہ حرف تائید کرتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ جموں کشمیرمیں بڑے پیمانے پر ہورہی انسانی حقوق کی پامالیوں پر پاکستان کی کامیاب سفارت کاری سے بھارتی قیادت کو خفت اور شرمندگی کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

مزید :

عالمی منظر -