نیشنل کبڈی چیمپین شپ کے کوارٹر فائنلز آج کھیلے جائیں گے

نیشنل کبڈی چیمپین شپ کے کوارٹر فائنلز آج کھیلے جائیں گے

اسلام آباد(اے پی پی) پاکستان کبڈی فیڈریشن کے زیراہتمام چیف آف دی ائیر سٹاف نیشنل سرکل سٹائل کبڈی چیمپین شپ 2016ء کے کوارٹر فائنل مقابلے(آج) جمعرات کو جناح سٹیڈیم، اسلام آباد میں کھیلے جائیں گے۔ سیمی فائنل مقابلے (کل) جمعہ کو جبکہ تیسری پوزیشن اور فائنل میچ ہفتہ کو دن دو بجے کھیلا جائے گا۔ چیمپئن شپ میں ملک بھر سے بارہ ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن کو چار گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے، گروپ اے میں پاکستان ایئرفورس، پنجاب اور اسلام آباد، گروپ بی میں پاکستان واپڈا، پاکستان ریلوے اور سندھ، گروپ سی میں پاکستان آرمی، پاکستان پولیس اور خیبرپختونخوا جبکہ گروپ ڈی میں ہائرایجوکیشن کمیشن، سوئی سدرن گیس پائپ لائیز اور بلوچستان کی ٹیمیں شامل ہیں، ہر گروپ میں سے ٹا پ دو، دوٹیمیں کواٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کریں گی، کوارٹر فائنل مقابلے یکم دسمبر کو، سیمی فائنل 2 دسمبر جبکہ فائنل میچ 3 دسمبر کو کھیلا جائے گا۔ چیمپین شپ میں 8 لاکھ روپے کی انعامی رقم رکھی گئی ہے۔

چیمپئن شپ میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے والی ٹیم کیلئے 4 لاکھ روپے کی انعامی رقم رکھی گئی ہے۔ دوسری پوزیشن پر آنے والے والی ٹیم کو 2 لاکھ روپے جبکہ تیسری اور چوتھی پوزیشن کی ٹیموں کو 75 ہزار ، 75 ہزار روپے کی انعامی رقم دی جائے گی اس کے علاوہ چیمپئن شپ کے بہترین دو کھلاڑیوں کو 25 ، 25 ہزار روپے کی انعامی رقم دی جائے گی۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی