ایشون کا ایک اور اعزاز،گیری سوبرز کی زیادہ ٹیسٹ وکٹوں کا ریکارڈ برابر

ایشون کا ایک اور اعزاز،گیری سوبرز کی زیادہ ٹیسٹ وکٹوں کا ریکارڈ برابر

موہالی(اے پی پی) بھارتی ٹیم کے مایہ ناز سپنر روی چندرن ایشون نے ٹیسٹ کرکٹ میں گیری سوبرز کی زیادہ وکٹوں کا ریکارڈ برابر کر دیا۔ ایشون نے انگلینڈ کے خلاف تیسرے ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں 3 وکٹیں لیکر یہ اعزاز حاصل کیا، دونوں باؤلرز نے 235 وکٹیں لے رکھی ہیں۔ سابق ویسٹ انڈین باؤلر سوبرز نے 93 میچز میں 235 وکٹیں لے رکھی تھیں جبکہ ایشون نے 42 میچز میں 235 وکٹیں لے رکھی ہیں۔ انگلینڈ کے خلاف آخری دو ٹیسٹ میچز میں عبدالقادر، سریناتھ، بڈسر، چندرا سیکھر، مورنے مورکل، مکینزی کی زیادہ وکٹوں کا ریکارڈ بھی ایشون کے نشانے پر ہو گا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی