انگلینڈ نے کیٹن جیننگز اور لیام ڈاسن کو بھارت کیخلاف آخری دو ٹیسٹ میچز کیلئے سکواڈ میں شامل کر لیا

انگلینڈ نے کیٹن جیننگز اور لیام ڈاسن کو بھارت کیخلاف آخری دو ٹیسٹ میچز کیلئے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(اے پی پی) کیٹن جیننگز اور لیام ڈاسن متبادل کھلاڑیوں کے طور پر بھارت کے خلاف رواں ٹیسٹ سیریز کے آخری دو میچز کیلئے انگلش سکواڈ کو جوائن کریں گے۔ ڈرھم اوپنر جیننگز کو حسیب حمید اور لیام ڈاسن کو ظفرانصاری کی جگہ سکواڈ میں طلب کیا گیا ہے۔ حسیب اور انصاری بھارت کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے دوران انجری مسائل کا شکار ہوئے تھے۔ بھارت کو پانچ میچوں کی سیریز میں 2-0 کی برتری حاصل ہے۔ انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ (ای سی بی) کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق انصاری ٹیم کے ساتھ رہیں گے اور 8 دسمبر کو وطن لوٹیں گے۔