انگلینڈ کو چوتھے ٹیسٹ میں بھی شکست دیکر سیریز اپنے نام کرینگے:رویندرا جدیجہ

انگلینڈ کو چوتھے ٹیسٹ میں بھی شکست دیکر سیریز اپنے نام کرینگے:رویندرا جدیجہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی(اے پی پی) بھارتی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز آل راؤنڈر راویندرا جدیجہ نے کہا ہے کہ وہ مکمل طور پر فٹ ہیں اور انگلینڈ کے خلاف سیریز کے چوتھے ٹیسٹ میں بھی شاندار کارکردگی کی بدولت اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کرینگے۔ انہوں نے کہا کہ انکی ٹیم مہمان ٹیم کو آئندہ میچ میں شکست دیکر پانچ میچوں کی سیریز 3-0 سے اپنے نام کریگی اور ٹیم انگلینڈ کے خلاف چوتھے میچ میں شرکت کیلئے بے تاب ہے ۔ راویندرا جدیجہ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ وہ بھر پور فارم میں ہیں اور انگلینڈ کے خلاف چوتھے ٹیسٹ میچ میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کرینگے۔