ستارہ کالونی، پولیس نے چھاپہ مار کر 10جواریوں کو گرفتار کرلیا
لاہور(وقائع نگار) فیکٹری ایریا پولیس نے ستارہ کالونی کے علاقہ میں جوئے کے اڈے پر چھاپہ مار کر 10جواریوں کو گرفتار کرلیا۔تفصیلات کے مطابق فیکٹری ایریا پولیس نے رات گئے ستارہ کالونی میں جوئے کے اڈے پر چھاپہ مارکر جوا کھیلتے ہوئے 10جواریوں کو حراست میں لے لیا اور اْنکے قبضے سے28 ہزار روپے نقدی، 8 موبائل فون ، 2 تاش سیٹ اور دیگر سامان برآمد کرلیا، پولیس نے گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ بھی درج کرلیا۔