وزیراعلیٰ کا پولیس افسران کو ہر حال میں اشتہاریوں کو گرفتار کرنے کا حکم

وزیراعلیٰ کا پولیس افسران کو ہر حال میں اشتہاریوں کو گرفتار کرنے کا حکم

لاہور(وقائع نگار) وزیراعلیٰ پنجاب کا پولیس افسران کو ہر حال میں اشتہاریوں کو گرفتار کرنے کا حکم۔ تفصیلات کے مطابق آئی جی پنجاب مشتاق سکھیرا نے تمام آر پی اوز سے ویڈیو لنک کانفرنس کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہر حال میں پنجاب بھر کے اشتہاریوں کو گرفتار کیا جائے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف نے پولیس افسران سے امن امان کے حوالے سے ہر ہفتے کو رپورٹ طلب کی ہے جس کے بعد پنجاب پولیس کی جانب سے شتہاریوں کے خلاف آپریشن شروع کر دیا گیاہے۔

مزید : علاقائی