احکامات نہ ماننے والے پولیس اہلکاروں کو جیل بھجوایا جائیگا،ہائیکورٹ

احکامات نہ ماننے والے پولیس اہلکاروں کو جیل بھجوایا جائیگا،ہائیکورٹ

لاہور(نامہ نگار خصوصی)لاہورہائیکورٹ کے مسٹر جسٹس مظہر اقبال سدھو نے منشیات کے مقدمات میں برآمد ہونے والی منشیات کے نمونوں کو بروقت لیبارٹری نہ بھجوانے اورلیبارٹری رپورٹس پیش نہ کرنے پر عدالت کا پولیس پرسخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے قراردیا کہ عدالتی احکامات پر عمل نہ کرنے والے پولیس اہلکاروں کو جیل بھجوایا جائے گا۔عدالت نے آئندہ تاریخ سماعت پر آئی جی پنجاب کو وضاحت کیلئے طلب کرتے ہوئے مزید سماعت یکم دسمبر تک ملتوی کر دی ہے ۔درخواست گزار منشیات کے ملزم جاوید کی درخواست ضمانت پرایڈیشنل پراسیکیوٹر جنرل عبدالصمد نے عدالت کو آ گاہ کیا کہ ملزم سے برآمد ہونے والی منشیات کے نمونے لیبارٹری بھجوائے گئے ہیں ،لیبارٹری رپورٹ کا جائزہ لینا قانونی تقاضا ہے۔ پولیس کی جانب سے منشیات کی لیبارٹری رپورٹ بروقت پیش نہ کرنے پر عدالت نے سیکرٹری پراسیکیوشن علی مرتضی اور پراسیکیوٹر جنرل پنجاب احتشام قادر کو فوری طور پر وضاحت کے لئے طلب کر لیا۔

مزید : صفحہ آخر